دہشت گردی ہمیں اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی، فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ دہشت گردی ہمیں اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے افغانستان سے دہشتگردوں کی پاک فوج کی چوکی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں پاک فوج کے شہید ہونے والے جوانوں کے بلند درجات کے لئے دعا گو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سکیورٹی فورسز اپنی جانیں قربان کر کے امن قائم کررہی ہیں ،مارد وطن کی حفاظت میں جانیں قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ہمارے شہداء ،ہمارے ہیروز ہیں۔

فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب کا عمل جاری ہے ،جلد مکمل ہونے سے سرحدی نظام مزید مؤثر ہو جائے گا۔

The post دہشت گردی ہمیں اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی، فرخ حبیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email