سندھ میں پانی کا مسئلہ شدید بدتر ہوتا جارہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں پانی کا مسئلہ شدید بدتر ہوتا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں پانی کا مسئلہ شدید بدتر ہوتا جارہا ہے، کراچی کو پانی کینجھر سے آتا ہے، ہم پانی کا مسئلہ ہم جلد از جلد حل کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دیں گے لیکن نوکریاں دینے کے بجائے  ہزاروں ملازمین کو نکالا گیا ہے، اسٹیل مل کے ملازمین کو دربدر کیا گیا ہے، وفاقی حکومت گیارہ محکموں کے 25 ہزار ملازمین کو نکالنے جارہے ہیں، 25 ہزار خانداوں کو نوکریاں بے نظیر بھٹو نے دیں ہیں، بارہ سال بعد ان تمام محکموں کے ملازمین کو نکالا جارہا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ  ہم پیپلزپارٹی کی چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایات پر ان تمام محکموں کے ملازمین کو بہترین وکلاء کرکے دیں گے۔

The post سندھ میں پانی کا مسئلہ شدید بدتر ہوتا جارہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email