خواتین کا تحفظ اور بہتر رہنمائی وزیر اعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیحات ہیں، فیاض الحسن چوہان

ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ خواتین کا تحفظ اور بہتر رہنمائی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اولین ترجیحات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ویمن سیفٹی ایپ آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر قیادت ایک جدید اور موزوں اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد جیسے واقعات کم کرنے کے حوالے سے یہ ایپ وقت کی ضرورت تھی، اس ایپ کے استعمال سے خواتین میں غیر یقینی اور احساس عدم تحفظ کا خاتمہ ہو گا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ خواتین ایمرجنسی صورتحال میں ایپ میں خصوصی بٹن دبا کر پولیس کی مدد حاصل کر سکیں گی، اس کے علاوہ فون کال اور میسج کے ذریعے بھی خواتین دیگر معاملوں میں رہنمائی حاصل کر سکتی ہیں، اس ایپ کی بدولت پولیس کی مجموعی کارکرگی میں بہتری آئے گی۔

ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ خواتین سے گزارش ہے کہ اس ایپ کے استعمال سے اپنا اور اپنے پیاروں کا تحفظ یقینی بنائیں۔

The post خواتین کا تحفظ اور بہتر رہنمائی وزیر اعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیحات ہیں، فیاض الحسن چوہان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email