آج شوبازِ اعلیٰ نے ایک اور اسکر وننگ پر فارمنس دی ہے، شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ آج شوبازِ اعلیٰ نے ایک اور اسکروننگ پر فارمنس دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شوبازیاں بھلا ان سے بہتر کون کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے حقوق کا پوچھنا تھا تو ساتھ بیٹھتے پیپلزپارٹی سے پوچھ لیتے، سندھ پر دہائیوں سے مسلط ٹولہ آپکے ساتھ ہی بیٹھا آپکے کرپشن پارٹنرز ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ کراچی کے دشمن وہ ہیں جن کا آپ نے پیٹ پھاڑ کر لاڑکانہ کے سڑکوں پر گھسیٹنا تھا، میاں نااہل کو 30 سال حکومت کے بعد ایک اور موقع چاہیے، آپ کو عوام کیلئے نہیں اپنی تجوریاں بھرنے کیلئے چاہیے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ کراچی کے حال کے ذمہ داران کے ساتھ مل کر کراچی کے عوام کے زخموں کو ہرا کیا گیا ہے۔

The post آج شوبازِ اعلیٰ نے ایک اور اسکر وننگ پر فارمنس دی ہے، شہباز گل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email