کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کے اطراف زردی مائل مادے کی موجودگی

کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کے اطراف زردی مائل مادہ جمع ہونا شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہاز کے اطراف آج صبح سے پانی کی سطح پر زردی مائل مادہ دیکھا جارہا ہے، پانی کی سطح پر پھیلے ہوئے مادے سے بلبلے اٹھ رہے ہیں۔

ہینگ ٹونگ کے کپتان کیپٹن عمر نے جہاز سے کسی قسم کے رساؤ کی تردید کردی ہے۔

کیپٹن عمر کا کہنا ہے کہ ساحل پر آنے والا مادہ سمندر سے ساحل کی طرف آرہا ہے۔

The post کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کے اطراف زردی مائل مادے کی موجودگی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email