محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے سندھ بھر یکم ستمبر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مون سون ہواؤں کا سلسلہ 31 اگست کی رات سے سندھ میں داخل ہوگا، جس سے تھر پارکر ،عمر کوٹ،سانگھڑ سمیت دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں بھی یکم تا 3 ستمبر ہلکی تا درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ بارش کے دوران اس دوران 45 تا 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

The post محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email