دن بھر بیٹھے رہنا خطرناک بیماری کی علامت، تحقیق نے بتادیا

فالج کا خطرہ ہونے کی ایک نہیں کئی وجوہات ہوتی ہیں لیکن ماہرین کی نئی تحقیق کے مطابق دن بھر بیٹھے رہنا بھی فالج کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہارٹ سوسائٹی کے جریدے اسٹروک میں شائق تحقیقی ماہرین کا کہنا ہے کہ دن کا ایک بڑا حصہ بیٹھے رہ کر گزارنے سے فالج میں مبتلا ہونے کا خطرہ نسبتاً بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین نے 143 افراد کی صحت کا تجزیہ کیا، تحقیقی کام کے لئے چالیس سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو 9 سال 4 مشاہدے میں رکھا گیا۔

تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو دن میں 8 گھنٹے یا اس سے زیادہ عرصہ بیٹھ کر گزارتے ہیں ایسے افراد میں فالج کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے ان لوگوں کے مقابلے میں جو 4 گھنٹے سے کم بیٹھے ہیں اور روزانہ کم از کم دس منٹ ورزش کرتے ہیں۔

تحقیق کے ہیڈ کینیڈا کی میک ماسٹر یونیورسٹی سے ڈاکٹر ریڈ جونڈی نے کہا ہے کہ بیٹھے رہنے سے گلوکوز، لیپڈ میٹابولزم اور دوران خون کے نظام میں خرابیاں پیدا ہوتی ہیں اور جسم میں فاسد مادوں کی مقدار میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

امریکہ کی ہارٹ سوسائٹی کے مطابق صحت مند زندگی کے لئے بالغ افراد کو ہفتے میں ایک دفعہ کم از کم 150 منٹ تک ہلکی پھلکی کی ورزش کرنی چاہئیے۔

The post دن بھر بیٹھے رہنا خطرناک بیماری کی علامت، تحقیق نے بتادیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email