میں سندھی، پختوں بھائیوں کو چھوڑ کر مہاجروں کے نام پر ایم کیو ایم سے کیسے ہاتھ ملاؤں، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمیں کہا جارہا ہے کہ مہاجروں کے نام پر ایک ہوجاؤں، میں کیسے سندھی، پختوں بھائیوں کو چھوڑ کر مہاجروں کے نام پر ایم کیو ایم سے ہاتھ ملا ؤں۔

تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ کمال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں کیوں ایم کیو ایم سے ہاتھ ملا کر سندھیوں اور پٹھانوں سے لڑؤں، اب بھی یہ وہی بات کرتے ہیں، ایک نہین نیک ہونے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کہتی ہے کہ انکے پاس اختیارات نہیں تھے، یہ لوگ 2013 میں سندھ حکومت میں شامل تھے، گورنر سندھ اپنی گورنری بچانے کے لیے پیپلز پارٹی کے ساتھ رہے۔

انہوں نے کہا کہ بھائی کا کوئی انٹرویو خراب ہوجائے، کوئی اینکر بھائی سے تیز بولے تو بھائی کہتے ہیں کہ شہر بند کردو، اب تم لوگ عوام کے لیے ہڑتال کیوں نہیں کرتے؟

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ میئر چار ماہ قبل وقت پورا ہونے پر چلا گیا، کام کرنے والا ہوتا میئر تو کرلیتا کام۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ 2018 میں الیکشن مہم ایم کیو ایم والوں نے کہا تھا کہ مردم شماری میں کم گنا گیا، لوگ وزیر بن گئے اور پی ٹی آئی کی حکومت میں شامل ہوگئے، اس ناجائز کہی جانے والی مردم شماری کو وفاقی کابینہ میں انہوں نے مہر لگوا دی، مردم شماری کو جواز بنا کر جو لوگ جیتے اب خاموشی سے وزارتیں چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ لوگ حکومت سے حکمرانی چھوڑیں تو حکومت گر جائیگی، انکے کالے کرتوت ہیں حکومت سے الگ ہوں تو اگلے روز جیل میں بند ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام مہاجروں کو مصطفی کمال کے جھنڈے کے نیچے ایک ہونا ہوگا، اسکے علاقہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کٹی پہاڑی سے فائرنگ ہوتی تھی مہاجروں پٹھان کو لڑایا گیا، بلوچوں کو لڑایا گیا اب افغانستان سے ہوسکتا ہے جنگ پاکستان میں آجائے، نیٹو فورسز پاکستان میں جنگ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کہتی ہے پاکستان کی وجہ سے طالبان نے افغانستان میں فتح حاصل کی ہے، بھارت ہمارے قریب ہے، نیٹو والے یہ کام کراچی میں کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 6, 6 دھماکے ہورہے ہیں، را کی انویسٹمنٹ پی ایس پی نے ختم کرائی ورنہ کراچی میں دہشت گردی ہوتی رہتی، پاکستان کو دشمن سے بچانا ہے حکمرانوں اپنے لوگوں کی فکر کرو۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے 13 سالوں میں ڈھائی لاکھ لوگوں کو ملازمتیں دی ہیں اور ان میں سے کراچی والوں کو ایک ملازمت بھی نہیں دی گئی۔

The post میں سندھی، پختوں بھائیوں کو چھوڑ کر مہاجروں کے نام پر ایم کیو ایم سے کیسے ہاتھ ملاؤں، مصطفیٰ کمال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email