مظفرگڑھ میں چھری کے وار سے ایک شخص زخمی

مظفرگڑھ میں چھری کے وار سے ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں پیش آیا جہاں انجان شخص نے ایک نمازی کو چھری مار کر زخمی کر دیا ہے۔

ریسکیو کا کہنا ہے کہ مسجد کے باہر نمازی پر چھری سے حملہ کیا گیا ہے۔

ریسکیو نے کہا کہ مریض کی شناخت عرفان نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو کا مزید کہنا تھا کہ زخمی شخص کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے۔

The post مظفرگڑھ میں چھری کے وار سے ایک شخص زخمی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email