پاکستان میں کورونا سے آج مزید 110 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 110 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 25481 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1145378 ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ  میں کورونا وائرس سے37 ، پنجاب میں کورونا وائرس سے 40 ، اسلام آباد  ، آزاد کشمیر اور میں کورونا وائرس سے 4،4   جبکہ خیبرپختونخوا کورونا سے 25 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 25481 ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 6803، بلوچستان میں 338، خیبرپختونخوا میں 4909 ، آزاد کشمیر میں 693،اسلام آباد میں 860، گلگت بلتستان میں 172، پنجاب میں 11706 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 40 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 11706 ہوگئی ہے۔

The post پاکستان میں کورونا سے آج مزید 110 افراد جان کی بازی ہار گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email