نامعلوم افراد کا لڑکی اور اس کی ماں پر ہتھوڑے سے حملہ

جامشورو میں نامعلوم افراد نے 1 لڑکی اور اس کی ماں پر ہتھوڑے سے حملہ کیا اور فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سندھ کے شہر جامشورو میں پیش آیا جہاں سندھ یونیورسٹی سوساٸٹی میں کچھ نامعلوم افراد ایک گھر میں گھسے اور اس گھر میں رہائش پزیر 2 خواتین جن میں ایک جوان لڑکی اور اس کی ماں شامل ہیں، ہتھوڑے سے حملہ کیا اور فرار ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہتھوڑے کے وار سے 24 سالہ لڑکی ریشماں جاں بحق ہو گئی جبکہ ماں ریحانہ شدید زخمی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے پر پولیس جاء وقوعہ پر پہنچ گٸی۔

ذرائع کے مطابق جان بحق ہونے والی لڑکی اور زخمی ماں کو لمس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ ماں کو نازک حالت ہونے پر سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ پولیس نے آلہ قتل بھی جائے واردات سے تحویل میں لے لیا ہے۔

اس واردات میں پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ کا سبب اب تک معلوم نہ ہوسکا ہے، تحقیقات کر رہے ہیں۔

The post نامعلوم افراد کا لڑکی اور اس کی ماں پر ہتھوڑے سے حملہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email