پاکستان اسٹیل ملز کی مکمل بحالی سے قومی معیشت بہتر ہوگی،وزیر نجکاری

وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے  کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کی مکمل بحالی سے قومی معیشت بہتر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے حوالے سے اہم  اجلاس ہوا جس میں بورڈ ممبران، وفاقی سیکرٹری اور وزارت کے عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بورڈ نے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی  کامیاب بولی  حتمی منظوری کیلئے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور وفاقی کابینہ کو بھیجنے کی بھی سفارش کر دی۔

اس موقع پر نجکاری بورڈ نے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی کامیاب ٹرانزیکشن پر پرائیواٹائزیشن کمیشن کی کارکردگی کو سراہا۔

وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی یونٹ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی پر پوری  توجہ ہے۔

  وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے مزید کہا  کہ پاکستان اسٹیل ملز کی مکمل بحالی سے قومی معیشت بہتر ہوگی جبکہ سروسز ہوٹل کی کامیاب ٹرانزیکشن کے بعد سرمایہ کاروں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد بڑھے گا۔

The post پاکستان اسٹیل ملز کی مکمل بحالی سے قومی معیشت بہتر ہوگی،وزیر نجکاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email