پنجاب کے منتخب اضلاع میں لاک ڈاؤن، این سی او سی

پنجاب کے منتخب اضلاع میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی اور حکومت پنجاب کی سفارشات کے مطابق، کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر، پنجاب کے منتخب اضلاع میں لاک ڈاؤن ،سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے لاک ڈاون آرڈر کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، نوٹیفیکیشن کا اطلاق لاہور، راولپنڈی ،فیصل آبادملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب ، بہاولپور، گوجرانوالہ اور رحیم یار خان کے علاقوں میں ہو گا، منتخب 11 اضلاع کے علاوہ باقی تمام اضلاع پر 30 جون کے لاک ڈاؤن آرڈرز کا اطلاق ہو گا۔

سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ  منتخب 11 اضلاع میں یہ آرڈر 27 اگست سے 15ستمبر تک نافذالعمل رہے گا، کورونا کے بڑھتے کیسز کو کنٹرول کرنے کے لیے ان اضلاع میں مجوزہ لاک ڈاون کی شقوں پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ  عام مارکیٹس رات 8 بجے تک کھلی رہ سکیں گی ،ہفتہ اور اتوار کو تمام مارکیٹس بند رہیں گی جبکہ  ان ڈور شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔

نوٹیفیکشن کے مطابق آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات میں صرف300 افراد کے آنے کی اجازت ہو گی تاہم تمام قسم کی مذہبی ، ثقافتی اور دیگر تقریبات کو انڈور منعقد کرنے پر پابندی ہو گی۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ ترمیم کے مطابق آوٹ ڈور تقریبات میں صرف 300 افراد کے آنے کی اجازت ہوگی جبکہ  ان ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ  ریسٹورنٹس صرف آؤٹ ڈور ڈائننگ کے ساتھ رات 10بجے تک کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھل سکیں گے۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ مختلف کھیلوں پر جن میں کراٹے، باکسنگ، مارشل آرٹس، رگبی، واٹر پولو، کبڈی اور کشتی شامل ہیں مکمل پابندی ہو گی،تمام جم صرف ویکسینیٹڈ افراد کو ورزش کی اجازت دیں گے۔

سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ  تمام سرکاری و نجی دفاتر میں عام آفس ٹائمنگ پر عمل ہوگا، سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد عملہ کی موجودگی کی اجازت ہو گی جبکہ  پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی کپیسٹی کو 70 سے 50 فیصد کر دیا گیا ہے۔

 سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ  پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کے دوران کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

  ان کا کہنا تھا کہ ریلویز میں کل استعداد کے صرف 70 فیصد مسافر سفر کر سکیں گے،تمام تفریحی مقامات ، واٹر سپورٹس اور سویمنگ پولز پر  بھی پابندی ہو گی۔تاہم صرف ویکسینیٹڈ سیاحوں کو سفر کرنے کی اجازت ہو گی۔

 ان کا کہنا تھا کہ زراعت اور انڈسٹری سے متعلقہ کاروبار کھل سکیں گے، ضلعی انتظامیہ اور پولیس مل کر ان ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنائیں گے۔

سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنااتھا کہ  تمام شہری ماسک کی پوری طرح پابندی کریں گے، عوام سے گزارش ہے کہ ماسک پہنیںبار بار ہاتھ دھوئیں اور  تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

ان کا کہنا  تھا کہ صرف اور صرف ویکسینیشن ہی کورونا وائرس کے خلاف واحد اور موثر علاج ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ  18سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں ، تمام سینٹرز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔

The post پنجاب کے منتخب اضلاع میں لاک ڈاؤن، این سی او سی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email