اسلام آباد پولیس نے نور مقدم کا چالان مکمل کر لیا

اسلام آباد پولیس نے نور مقدم کا چالان مکمل کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نور مقدم کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، آئندہ دو سے تین دن میں پولیس نور مقدم کا مکمل کردہ چالان جمع کروا دے گی۔

زرائع کا کہنا ہے کہ مکمل کردہ چالان میں ملزم ظاہر جعفر کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق چالان میں ملزم کے والدین اور ملازم بھی مجرم قرار دیے گئے ہیں۔

زرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس آئندہ ہفتے میں مکمل کردہ چالان پیش کرے گی۔

زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیس میں دیگر ملزمان پر اعانت اور جرم چھپانے کے تحت سزا کی استدعا کی گئی ہے۔

The post اسلام آباد پولیس نے نور مقدم کا چالان مکمل کر لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email