13 ویں پاکستان پریمئیر فٹ بال لیگ

پاکستان پریمئیر فٹبال لیگ میں  پاکستان واپڈا نے پاکستان نیوی کو 2-0 سے ہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری 13 ویں پاکستان پریمئیر فٹ بال لیگ میں پاکستان واپڈا نے پاکستان نیوی کو 2-0 سے ہرا دیا، پاکستان واپڈا کی جیت میں احمد فہیم نے دونوں گول کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

 قاسم باغ فٹ بال سٹیڈیم ملتان میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک پاکستان واپڈا کو پاکستان نیوی کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں پاکستان واپڈا نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 2-0 گول سے جیت لیا۔

 پہلے ہاف کے 39 ویں منٹ میں پاکستان واپڈا کے احمد فہیم نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو 86 ویں منٹ میں احمد فہیم نے ہی دوسرا گول کرکے مقابلہ 2-0 کردیا جو میچ کے اختتام تک جاری رہا۔

 میچ کے دوران پاکستان نیوی کے کھلاڑی کوئی بھی گول نہ کر سکے۔

واضح رہے کہ  کل ہفتہ کو سوئی سدرن گیس کمپنی کا مقابلہ لائل پور کلب سے ہوگا۔

The post 13 ویں پاکستان پریمئیر فٹ بال لیگ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email