سوناکشی سنہا کو کس معروف شخصیت کی جانب سے شادی کی پیشکش؟

معروف بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کو  مداح کی جانب سے سوشل میڈیا پر شادی کی پیشکش کی گئی ہے۔

اداکار اکثر و بیشتر ہی مداحوں سے اپنا رابطہ قائم کرنے کے لئے انسٹاگرام پر  دلچسپ ٹرینڈ میں حصہ لیتی رہتی ہیں جن میں Ask Me Anything سرِ فہرست ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جہاں صارفین نے اداکارہ سے ذاتی نوعیت کے سوالات پوچھے گئے۔

کسی نے ان کے پیروں کی تصویر مانگی تو کوئی سوناکشی سے اسمارٹ ہونے کا راز پوچھتا رہا، وہیں ایک صارف نے سوناکشی سنہا سے شادی کی پیشکش بھی کر دی۔

اداکارہ نے جواب دیا کہ فی الحال میں انسٹاگرام پر شادی کی پیشکش قبول نہیں کر رہی۔

ایک اور مداح نے سوناکشی سنہا سے سوال کیا کہ کیا کھاؤں جو میرا وزن کم ہو جائے، اداکارہ نے جواب دیا کہ آپ ہوا کھائیں۔

The post سوناکشی سنہا کو کس معروف شخصیت کی جانب سے شادی کی پیشکش؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email