صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکااظہارخیال

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے صوبہ بھرمیں سرکاری و نجی ہسپتالوں اور کلینکس پر روایتی سرنجز کے استعمال پر پابندی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹریاسمین راشدنے یہ احکامات نیشنل ہیلتھ سروسزریگولیشن اینڈ کوارڈنیشن پالیسی کے تحت مالی سال2021-22 میں آٹو ڈس ایبل سرنجزکو متعارف کروانے کیلئے جاری کئے ہیں،پاکستان بالخصوص پنجاب میں رائج الوقت ڈس پوز ایبل سرنجز کی تیاری اور پیداوارپرفوری طورپرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 30جون2022کے بعد ڈس پوزایبل سرنجزکی فروخت کے ساتھ ساتھ سرکاری و نجی ہسپتالوں وطبی مراکزمیں استعمال قطعی طورپر ممنوع ہوگا۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے یہ احکامات محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیپاٹاٹئس کنٹرول پروگرام کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں بہتری لائی جارہی ہے، پنجاب میں ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت صوبہ بھرمیں 16لاکھ سے زائد مریضوں کو رجسٹرڈ کردیاگیاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہیپاٹائٹس کے مرض کا شکارمریضوں کو تشخیص،علاج اور ادویات کی مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے، پنجاب کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے علاج ومعالجہ کویقینی بنانے کیلئے دوڈاکٹرزاور دونرسزمختص کئے جارہے ہیں، عوام ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کیلئے بلا ضرورت ٹیکے مت لگوائیں۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ کوروناکے چاروں ادوارکے دوران بھی پنجاب میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کوتشخیص اور علاج کی سہولت کی فراہمی جاری رکھی گئی ہے۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرآصف طفیل،پروفیسرڈاکٹرغیاث النبی طیب،پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹرخالدمحمود، ڈائریکٹرپنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ڈاکٹرانورجنجوعہ،پروفیسرجاویدچوہدری، اظہرسلیمی ودیگر افسران نےبھی شرکت کی۔

The post صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکااظہارخیال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email