پنجاب یونیورسٹی کے دو طلبہ گروپوں کے تصادم میں جمعیت کا کوئی تعلق نہیں ہے، ترجمان جمعیت

ترجمان جمعیت نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے دو طلبہ گروپوں کے تصادم میں جمعیت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلاسفی ڈیپارٹمنٹ کے باہر دو طلبہ گروہوں میں جھگڑے کو جمعیت کے ساتھ منسوب نہ کیا جائے۔

ترجمان جمعیت کا کہنا تھا کہ دو گروہوں کے درمیان جھگڑا یونیورسٹی کے امن کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔

ترجمان جمعیت نے کہا کہ جمعیت یونیورسٹی کا امن تباہ نہیں ہونے دے گی۔

ترجمان جمعیت کا مزید کہنا تھا کہ معاملے میں ملوث طلبہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی اور انتظامیہ معاملے کی آزادانہ تحقیقات کروائے۔

The post پنجاب یونیورسٹی کے دو طلبہ گروپوں کے تصادم میں جمعیت کا کوئی تعلق نہیں ہے، ترجمان جمعیت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email