انسانی جانوں کے نقصان کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا، زاہد حفیظ چوہدری

سابق ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر دہشت گرد حملےمیں انسانی جانوں کے نقصان اور زخمیوں کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کابل ایئرپورٹ پر دھماکے کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں ، ہماری دعائیں اور سوچیں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ کابل ائیرپورٹ پر دہشت گرد حملےمیں انسانی جانوں کے نقصان اور زخمیوں کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا۔ ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں، اس بہیمانہ عمل کی مزمت کے لیے الفاظ کم ہیں۔

سابق ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ کون افغان امن سے مستفید ہونا چاہتا ہے اور کون وہاں سیکیورٹی خلاء چاہتا ہے یہ ظاہر ہے,۔ عالمی برادری کے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے خلاف عناصر جلد اپنے آپ کو تنہا پائیں گے۔

The post انسانی جانوں کے نقصان کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا، زاہد حفیظ چوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email