شوہر کا کام کرنا بیوی کا فرض نہیں، نادیہ حسین

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ یہ بیوی کا فرض نہیں کہ وہ اپنے شوہر کے کام کرے۔

حال ہی میں نادیہ حسین نے اپنے شوہر کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیرئیر اور ازدواجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

دورانِ گفتگو پروگرام کی میزبان نے نادیہ حسین سے سوال کیا کہ کیا عورت کا فرض ہے کہ وہ اپنے شوہر کے کام کرے؟

اداکارہ نے کہا کہ شوہر کے کام کرنا عورت کا فرض نہیں ہے جس پر میزبان نے ماڈل سے پوچھا کہ کیا آپ نے کبھی اپنے شوہر کے کام کیے ہیں؟

سوال کے جواب میں نادیہ حسین نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے شوہر کا کوئی کام نہیں کیا کیونکہ یہ میرا بچہ نہیں بلکہ میرے لائف پارٹنر ہیں۔

میزبان نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں مرد کے تمام کام عورت کرتی ہے، پھر چاہے وہ ماں ہو، بہن ہو، بیوی ہو یا بیٹی، اور اگر کوئی مرد اپنے کام خود کرتا ہے تو اُسے بُرا سمجھا جاتا ہے۔

اس پر نادیہ حسین نے کہا کہ یہ بالکل غلط ہے اور میں نے اپنے بچوں کی پرورش بھی اس طرح نہیں کی ہے جیسا ہمارا معاشرہ چاہتا ہے، جہاں مرد کے تمام کام عورت کرے۔

نادیہ حسین نے کہا کہ اگر بیوی اپنے شوہر کو کھانے دے تو یہ بات غلط نہیں لیکن اگر شوہر حکم دے کر بیوی سے اپنے کام کروائے تو یہ غلط ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ میں اس چیز کے خلاف ہوں کہ بیوی پہلے اپنے کام کرے اور پھر بعد میں شوہر کے حکم پر اُس کے بھی کام کرے۔

The post شوہر کا کام کرنا بیوی کا فرض نہیں، نادیہ حسین appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email