لوئر دیر میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر افغان علاقے سے دہشت گردوں کی فائرنگ

لوئردیر میں پاک فوج کی چیک  پوسٹ پر افغان علاقے سے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی ہے۔

پاک فوج کے کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق لوئر دیر میں پاک فوج کی چیک  پوسٹ پر افغان علاقے سے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی ، واقعے میں پاک فوج کے حوالدار گل امیر شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج ٹروپس نے فائرنگ کا بھرپور جواب دیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

The post لوئر دیر میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر افغان علاقے سے دہشت گردوں کی فائرنگ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email