کاروباری لین دین میں چیکس باونس ہونے کا معاملہ

عدالت نے لاہور کے معروف کمپنی ( ماسٹر پولی) کے مالک شیخ محمد اکبر کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے،ملزم نے کراچی سے وزیر علی کمپنی سے پلاسٹک مال خریدا تھا۔
ایڈووکیٹ ارشاد جتوئی کا کہنا ہے کہ ملزم نے 12 کروڑ روپے کے لین دین میں 9 کروڑ روپے کے چیک دیے ہیں۔
ارشاد جتوئی کا کہنا ہے کہ ملزم کی جانب سے دیے گئے 9 کروڑ روپے چیک باونس ہوگئے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ میٹھا در میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

The post کاروباری لین دین میں چیکس باونس ہونے کا معاملہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email