صوبائی دارالحکومت ریپ سٹی بننے لگا

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک اور ریپ کیس سامنے آ گیا ،نوکری کا جھانسہ دیکر ہوٹل میں طلاق یافتہ خاتون سے زیادتی کرنے کا کیس رجسٹرڈ ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق غالب مارکیٹ پولیس نے ملزم احمد کیخلاف متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، ملزم نے گلبرگ کے ایک ہوٹل میں نوکری دلانے کے بہانے بلا کر گن پوائنٹ پر زیادتی کی۔

ایس ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کا کہنا ہے کہ ملزم احمد کے خلاف دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں، ملزم کی گرفتاری کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جا رہی۔

ایس ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کا مزید کہنا ہے کہ ملزم جلد پولیس کی حراست میں ہوگا۔

The post صوبائی دارالحکومت ریپ سٹی بننے لگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email