پاکستان روس کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانا چاہتا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی صدر کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ پاکستان اور روس کے دو طرفہ تعلقات پر بھی گفتگوکی۔

 ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے شنگھائی تعاون تنطیم کے ذریعے خطے میں امن اور استحکام کے لیے تعاون پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان روس دو طرفہ تعلقات اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم نے  مختلف شعبوں میں روس کے ساتھ تعاون اوراعلیٰ سطحی رابطوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانا چاہتا ہے، روس کے ساتھ انرجی کے شعبے میں اشتراک چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے افغانستان میں امن کے لیے پاکستانی کردار سے آگاہ کیا  اور کہا  کہ پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے لیے ضروری ہے۔

عمران خان نے کہا کہ افغانیوں کے حقوق کا تحفظ، سیکیورٹی کے لیے سیاسی تصفیہ ہی بہترین حل ہے۔ افغانیوں کی مدد کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں معاشی بہتری اور انسانیت کی مدد کے لیے عالمی برادری کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

 ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی ۔

The post پاکستان روس کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانا چاہتا ہے، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email