حیدرآباد میں قومی شاہراہ پر نوجوان پر فائرنگ

حیدرآباد میں قومی شاہراہ بائی پاس پر نامعلوم مسلح ملزمان نوجوان کو گولیاں مار کرفرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ گئی واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ ہٹڑی صغیر مغیری کا کہنا ہے کہ مقتول نوجوان کی شناخت جہانزیب نام سے ہوئی ہے، نوجوان کار ڈیلر ہے۔

ایس ایچ او تھانہ ہٹڑی نے کہا کہ نوجوان کے والد کے مطابق انکی آپس میں دشمنی چل رہی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ ہٹڑی صغیر مغیری کا مزید کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے ملزم پہلے سے تاک میں بیٹھا ہوا تھا۔

The post حیدرآباد میں قومی شاہراہ پر نوجوان پر فائرنگ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email