طالبان نے سب کو معافی دی ہے، ملا عبدالسلام ضعیف

پاکستان کے لیے سابق طالبان حکومت کے سفیر ملا عبدالسلام ضعیف  نے کہا ہے کہ طالبان نے سب کو معافی دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیے سابق طالبان حکومت کے سفیر ملا عبدالسلام ضعیف نے ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کابل فتح کے بعد طالبان کے کسی کو قتل یا گرفتار کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے سب کو عام معافی دی ہے۔

ملا عبدالسلام ضعیف نے مزید کہا کہ جانے والوں کے ذہن میں قابض قوت کے مظالم میں ساتھی ہونے کی وجہ سے احساس جرم ہے۔

The post طالبان نے سب کو معافی دی ہے، ملا عبدالسلام ضعیف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email