ٹیلر سوئفٹ نے بھی ٹک ٹاک جوائن کرلی، پہلی ویڈیو کیا ڈالی؟

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ  نے بھی لپ اسنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنالیا۔

ٹیلر سوئفٹ نے 23 اگست کو ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنایا اور ساتھ ہی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں ٹیلر سوئفٹ نے  لکھا کہ   میں اب ٹک ٹاک پر ہوں ،اس وقت بہت کچھ چل رہا ہے، میرے اکاؤنٹ پر میری ایلبم ریڈ کا  (میرا ورژن)  تیار ہے۔

امریکی گلوکارہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اب تک 64 ہزار سے زائد  فالوورز بن گئے ہیں جبکہ ان کی پوسٹ کی گئی ویڈیو کو  ایک گھنٹے میں 50 ہزار  مرتبہ پسند کیا گیا اور 11 ہزار مرتبہ شیئر کیا گیا ہے۔

گلوکارہ کی جانب سے پہلی پوسٹ کرنے کے فوراً بعد کمنٹ سیکشن میں ان کے مداحوں نے  مختلف تبصرے کیے اور  ایسا لگا جیسے ان کے مداحوں کا خواب پورا ہوگیا۔

ایک مداح نے کمنٹ کیا  کہ آپ کے مداح پہلے سے ہی اس ایپلیکیشن پر موجود ہیں  مجھے لگتا ہے آپ کو اندازہ نہیں ہوگا کہ آپ کے چاہنے والے ادھر  کتنے ہیں میں آپ کو ٹک ٹاک پر خوش آمدید کہتا ہوں ۔

The post ٹیلر سوئفٹ نے بھی ٹک ٹاک جوائن کرلی، پہلی ویڈیو کیا ڈالی؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email