گلابی ڈولفن دیکھ کر لوگ حیران، ویڈیو وائرل

آپ نے سیاہ، سفید،گرے اور آسمانی رنگ کی ڈولفن تو اکثر دیکھی ہوں گی لیکن ا کبھی گلابی رنگ کی ڈولفن نہیں دیکھی ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی ہے جس میں گلابی رنگ کی ڈولفن واضح دکھائی دے رہی ہے، کچھ صارفین اس کے وجود سے آگاہ تھے جنہوں نے خوبصورت ڈولفن کو دیکھ کر سراہا۔

بہت سے لوگوں نے ڈولفن کی اس منفرد رنگت کی وجہ دنیا میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کو قرار دیا اور صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

امریکی چینل کی ویب سائٹ کے مطابق یہ گلابی ڈولفن جنوبی امریکا کے ایمازون دریا میں پائی جاتی ہیں۔

ان کے رنگ سے متعلق کہا جاتا ہے کہ کھیل کود یا ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے دوران لڑائی کے باعث جسم کے ٹشو متاثر ہونے سے ان کا رنگ تبدیل ہوجاتا ہے۔

 

The post گلابی ڈولفن دیکھ کر لوگ حیران، ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email