جامعہ کراچی کے تمام طلبہ کی شعبہ جاتی سطح پر ویکسینیشن 24 اگست سے شروع، ڈاکٹر خالد محمود عراقی

ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی کے تمام طلبہ کی شعبہ جاتی سطح پر ویکسینیشن 24 اگست سے شروع ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے بیان میں کہا کہ جامعہ کراچی میں طلباء کے لیے ویکسینیشن سینٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کی سہولت کے پیش نظر شعبہ جاتی سطح پر ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔

خالد محمود نے کہا کہ ویکسینیشن سینٹرز کا شیڈیول محکمہ صحت سندھ سے مشاورت کے بعد دفتر مشیر امور طلبہ جاری کرے گا۔

ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا تھا کہ طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 1166 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر اپنا کوڈ حاصل کریں تاکہ ان کی جلد سے جلد ویکسینیشن ممکن ہو سکے۔

شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے مزید کہا کہ ویکسینیشن سینٹرز قائم کرنے پر میں سندھ حکومت کا بے حد مشکور ہوں۔

The post جامعہ کراچی کے تمام طلبہ کی شعبہ جاتی سطح پر ویکسینیشن 24 اگست سے شروع، ڈاکٹر خالد محمود عراقی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email