ولیکا اسپتال کے قریب گھر میں فائرنگ، خاتون اور مرد جاں بحق

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں ولیکا اسپتال کے قریب گھر میں فائرنگ ہونے سے خاتون اور مرد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہٖ فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے خاتون اور مرد دونوں نے پسند کی شادی کررکھی تھی۔

 پولیس کا کہنا تھا کہ ابتداٸی طور پر معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ کے بھائیوں نے فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کیا ہے ۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور افراد فرار ہوگۓ ہیں جبکہ فرار افراد کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

The post ولیکا اسپتال کے قریب گھر میں فائرنگ، خاتون اور مرد جاں بحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email