ملتان، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ ان ایکشن

ملتان، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ ان ایکشن

ملتان میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر ضلعی انتظامیہ نے ایکشن لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے 17 دوکانیں اور 2 شاپنگ مال سیل کر دیے  ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر دکانداروں پر1 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے لاک ڈاؤن پر عملدارآمد کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کرنے کا حکم دیا ہے ۔

خواجہ عمیر محمود کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں لاک ڈاؤن پر عملدارآمد کے لیے کوشاں ہے ۔

واضح رہے کہ ضلع بھرمیں2 دن سمارٹ لاک ڈاؤن ہوتا ہے ۔

The post ملتان، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ ان ایکشن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email