‏29 اگست کو کراچی میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہوگا ، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 29 اگست کو کراچی میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ‏آج کے اجلاس میں 8 جماعتوں نے شرکت کی ، ‏پی ڈی ایم ملک کی اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‏پی ڈی ایم چاہتی ہے ملکی معاملات کو آئین کے مطابق چلایا جائے ، ‏پی ڈی ایم ایک ایسا فورم ہے جو پاکستان میں آئین کی بالادستی کی بات کرتا ہے ، ‏اجلاس کا مقصد وہ سفارشات طے کرنا تھا جنہیں 28 اگست کو  اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اجلاس میں شیڈول طے کیا گیا جس کے تحت ملک میں جلسے اور ریلیاں ہوں گی ، ‏28اگست  کے اجلاس کے بعد اس شیڈول کا اعلان کیا جائے گا ، ‏الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا مقصد الیکشن میں چوری کو سہارا دینا ہے ، ‏حکومتی انتخابی اصلاحات کا مقصد ووٹ چوروں کو سہولت دینا ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ‏عوامی مشکلات میں کمی کیلئے راستہ دکھائیں گے ، ‏حکومت کی 3 سالہ کارکردگی، ان کی کرپشن اور نااہلی قوم کے سامنے لائیں گے ، ‏تمام حقائق اکٹھے کر کے حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کریں گے۔

The post ‏29 اگست کو کراچی میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہوگا ، شاہد خاقان عباسی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email