کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،مطہر نیاز

چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیازرانا نے کہا ہے کہ کسی کو بھی قانقن ہاتھ میں لینے اور حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان مطہرنیاز رانا نےگزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کے بعد کی صورتحال اور گوادر کے سیکورٹی معاملات کا جائزہ اور جائے وقوع کا معائنہ کیا۔

چیف سیکرٹری بلوچستان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کر کے جلد سے جلد رپورٹ پیش کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مربوط سیکورٹی پلان تشکیل دیا جائے ۔

مطہر نیاز رانا کا کہنا تھا کہ  گوادر سمیت صوبے کے تمام مقامات پر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کے تحفظ کو مزید بہتر بنایا جائے۔

اس موقع پر آئی جی پولیس، کمشنر مکران اور دیگر اعلیٰ حکام بھی چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کے ہمراہ موجود تھے۔

The post کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،مطہر نیاز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email