مھران ٹاؤن میں مرد اور خاتون  ٹینک میں دم گھٹنے سے جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی مھران ٹاؤن میں مرد اور خاتون ٹینک میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں پانی کی ٹینک میں صفائی کے لیے بیس سالہ عظمی دختر لطیف نیچے اتری تھی جبکہ ٹینک بہت عرصہ سے خالی تھا، جس کے باعث ٹینک میں گیس بھر گٸی تھی۔

پولیس ذرائع  کا کہنا تھا کہ ٹینک میں گیس بھر جانے کی وجہ سے خاتون کا دم گھٹ گیا اور وہ ٹینک میں ہی بے ہوش ہوگئی،  خاتون کے گھر میں موجود عورتوں نے شور مچایا، جس پر علاقے کے لوگ جمع ہوگئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اس دوران تیس سالہ مائیکل یونس خاتون کو نکالنے کے لیے ٹینک میں اترا لیکن ماٸیکل کا بھی دم گھٹ گیا اور وہ بھی بے ہوش ہوگیا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ بعد میں علاقے والوں نے مل کر دونوں کو باہر نکالا، تاہم دونوں کی موت واقع ہوچکی تھی۔

The post مھران ٹاؤن میں مرد اور خاتون  ٹینک میں دم گھٹنے سے جاں بحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email