افغان شہریوں کی ہلڑ بازی اور پولیس پر پتھراو

افغان شہریوں کی جانب سے حیات آباد میں ہلڑ بازی اور پولیس پر پتھراو کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث 194 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کو ٹاون، حیات آباد فیز 3 اور باغ ناران کے اطراف سے گرفتارکیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ تمام افراد کے خلاف 14 فاارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکہ گرفتار ملزمان کو جیل بھیجا گیا ۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمات کا سامنا کرنے کے بعد ملزمان کو ڈی پورٹ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ملزمان کے خلاف کاروائی پر2 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

ترجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ افغان باشندوں نے اپنے ملک  کے جشن آزدی منانے پر پاکستان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ہلڑ بازی اور تھوڑ پھوڑ بھی کی تھی۔

The post افغان شہریوں کی ہلڑ بازی اور پولیس پر پتھراو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email