این آئی ایچ کے قریب لاوارث بچی برآمد

اسلام آباد کے علاقے این آئی ایچ کے قریب سے لاوارث بچی برآمد ہو ئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کپڑے کے تھیلے میں پڑی ہوئی تھی جبکہ بارش کی وجہ سے بچی کی صحت بھی خراب لگ رہی  تھی۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ تھانہ بنی گالہ نے لاوارث بچی کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا ہےجبکہ بچی کو پولی کلینک اسپتال میں بچوں کے وارڈ میں داخل کرادیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بچی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

The post این آئی ایچ کے قریب لاوارث بچی برآمد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email