اسلحے کی نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گی ، ایس ایس پی سائوتھ

ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نظیر شیخ نے کہا ہے کہ سلحے کی نمائش کی کسی طرح  بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق غیر رجسٹرڈ گاڑیوں  اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ سائوتھ زون میں مزید سیکیورٹی چیک پوائنٹس قائم کر دی گئی ہے جبکہ چیک پوائنٹس پر اپلائیڈ فار رجسٹریشن اور سیاہ شیشے والی گاڑیوں کے کاغذات خصوصی طور پر چیک ہوں گے۔

زبیر نظیر شیخ کا کہنا تھا کہ فینسی نمبر پلیٹ آویزاں کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے جبکہ گاڑیوں میں سوار سادہ لباس مسلح افراد کے اسلحے کے لائسنس بھی چیک کیے جائیں گے۔

ایس ایس پی سائوتھ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ گھومنے والے افراد اسلحے کی نمائش سے گریز کریں۔

ایس ایس پی زبیر نظیر شیخ کا مزید کہنا تھا کہ کئی وارداتوں میں غیر رجسٹرڈ گاڑیاں استعمال کی جارہی ہیں تمام افسران غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز سخت سے سخت کارروائی کریں۔

The post اسلحے کی نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گی ، ایس ایس پی سائوتھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email