سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان کے بھائی اور بھتیجی کے قتل کا ملزم ظہیر شریف گرفتار

سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان کے بھائی اور بھتیجی کے  قتل کا ملزم ظہیر شریف گرفتار ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ظہیر شریف کو کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل تھا اور ملزم کراچی ائیر پورٹ سے بیرون ملک  باہر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کو انٹیروگیشن ٹیم نے حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

The post سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان کے بھائی اور بھتیجی کے قتل کا ملزم ظہیر شریف گرفتار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email