پیرا اولمپکس گیمز میں پاکستانی اتھلیٹ بغیر کوچ کے روانہ

پیرا اولمپکس گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ بغیر کوچ کے جاپان روانہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کے انکار کے بعد پنجاب اسپورٹس بورڈ نے دستہ کو سپانسر کیا، پیرا اولمپکس پاکستان پنجاب اسپورٹس بورڈ نے گیمز میں شرکت کیلئے 2ایتھلیٹ کو ٹکٹ جاری کئے ہیں۔

 ذرائع پیرا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فاطمہ کا ٹکٹ اور اخراجات پیرا اولمپک نے برداشت کئے ہیں، پیرا اولمپکس حیدر علی اس سے قبل بھی پیرا اولمپکس میں سلور میڈل حاصل کر چکے ہیں۔

ذرائع کا مزید  کہنا ہے کہ حیدر علی اور انیلہ اعجاز نے پیرا اولمپک مقابلوں کے لئے کوالیفائی کیا ہے،دونوں اتھلیٹ ڈسکس مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ پیرا اولمپکس گیمز 24اگست سے پانچ ستمبر ٹوکیو میں کھیلی جا رہی ہیں۔

The post پیرا اولمپکس گیمز میں پاکستانی اتھلیٹ بغیر کوچ کے روانہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email