راشد منہاس شہید نے مادر وطن کے دفاع میں جان کی قربانی دے کر پاک فضائیہ کی درخشندہ روایات کو زندہ رکھا، میجر جنرل بابر افتخار

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو نشان حیدر کی شہادت کے پچاس سال مکمل ہونے پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ قومی ہیرو راشد منہاس شہید کی بہادری اور عظیم قربانی کے پچاس سال مکمل ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرض شناسی کی عظیم مثال قائم کرتے ہوئے راشد منہاس شہید نے مادر وطن کے دفاع میں جان کی قربانی دے کر پاک فضائیہ کی درخشندہ روایات کو زندہ رکھا۔

The post راشد منہاس شہید نے مادر وطن کے دفاع میں جان کی قربانی دے کر پاک فضائیہ کی درخشندہ روایات کو زندہ رکھا، میجر جنرل بابر افتخار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email