شہر میں امن و محبت اور بھائی چارے کی فضاء خوش آئند ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسمائیل نے کہا ہے کہ شہر میں امن و محبت، بھائی چارے، مذہبی رواداری اور اتحاد بین المسلمین کی فضاء خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسمائیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محرم الحرام بالخصوص عاشورہ کے پرامن انعقاد پر سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جس جانفشانی سے اپنے فرائض انجام دیئے وہ قابلِ ستائش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام تردرپیش چیلنجز کے باوجود محرم الحرام کا پرامن انعقاد قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور عوام کا باہمی اتحاداور تعاون کا مظہرہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران قیامِ امن اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے میں علمائے کرام اور جملہ مسالک کے عمائدین کا باہمی کردار اور دوطرفہ تعاون مثالی رہا۔

گورنر سندھ عمران اسمائیل نے مزید کہا کہ میڈیا نمائندوں نے قدم قدم پر رہنمائی کی جسکی بدولت سیکیورٹی اداروں کو اہم اور حساس ڈیوٹی نہایت ہی احسان طریقے سے ادا کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی، میڈیا کے نمائندوں کی کارکردگی بھی قابلِ تحسین ہے۔

The post شہر میں امن و محبت اور بھائی چارے کی فضاء خوش آئند ہے، گورنر سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email