مینار پاکستان واقعہ؛ سی سی ٹی وی فوٹیج نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں سیکڑوں افراد کی بدتمیزی کا نشانہ بننے والی خاتون ٹک ٹاکر کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی  ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کے ساتھ دست درازی کا واقعہ دن کی روشنی میں شروع ہوا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون مینار پاکستان کے نیچے ساتھیوں کے ساتھ جا رہی ہے، ابتداء میں لوگ خاتون کے ساتھ سیلفیاں بنا رہے ہیں۔

بعد ازاں ہجوم ٹک ٹاکر خاتون کا پیچھا کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ خاتون آسانی سے گراؤنڈ سے باہر جا سکتی تھی کیونکہ بڑے ہجوم کو واحد سیکیورٹی گارڈ منع کر رہا ہے تاہم آہستہ آہستہ ہجوم بڑھتا گیا۔

یاد رہے کہ روشنی سے اندھیرا ہو گیا لیکن واقعہ جاری رہا۔

مینار کے عین نیچے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے خاتون کو گھیر رکھا ہے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ لوگ خاتون کو بچانے کے برعکس موبائلز پر ویڈیوز بناتے رہے۔

دوسری جانب مینار پاکستان گراؤنڈ میں 60 سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں لیکن آدھے سے زیادہ 35 کیمرے خرب ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔

اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔

بعدازاں ایک نوجوان نے مشکل سے خاتون سے ہجوم سے نکالا تھا۔

خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ابھی کوئی سزا نہیں سنائی گئی۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار ایکشن نے فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ویڈیو کے مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خاتون کو انصاف دلانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ لاری اڈا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

درج مقدمے کے متن کے مطابق خاتون یوٹیوبر ہے جبکہ حملہ آور ہجوم میں 400 سے 500 افراد شامل تھے۔

The post مینار پاکستان واقعہ؛ سی سی ٹی وی فوٹیج نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email