جی جی حدید کا افغانستان کی صورتحال پر اپنی رائے کا اظہار

فلسطینی نژاد امریکی ماڈل جی جی حدید نے افغانستان میں طالبان کی فتح کے بعد سامنے آنے والی صورتحال پر اپنی رائے ظاہر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جی جی حدید نےاپنی انسٹا اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے تمام بچوں کے اچھے مستقبل کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

جی جی حدید جنگ سے متاثرہ ممالک کےبچوں کے اچھے مستقبل کیلئے پرامید

ماڈل کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں جنگی حالات سے متاثرہ ممالک جن میں فلسطین، افغانستان، عراق اور شام شامل ہیں۔

جی جی حدید نے اس دن کو دیکھنے  میں امید کا اظہار کیا جب ان ممالک کے بچوں کی صبح کا آغاز بم دھماکوں کی خوفناک آوازوں کے بجائے پرندوں کے چہچہانے کی آوازوں سے ہوگا۔

The post جی جی حدید کا افغانستان کی صورتحال پر اپنی رائے کا اظہار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email