پاکستان میں کورونا سے آج مزید 73 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 73 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 24690 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1112068 ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا سے 32، پنجاب میں کورونا وائرس سے 22، گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے 1 جبکہ خیبرپختونخوا کورونا سے 18 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 24690  ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 6529، بلوچستان میں 335، خیبرپختونخوا میں 4717 ، آزاد کشمیر میں 672،اسلام آباد میں 837، گلگت بلتستان میں 169، پنجاب میں 11412 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 22 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 11412 ہوگئی ہے۔

The post پاکستان میں کورونا سے آج مزید 73 افراد جان کی بازی ہار گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email