راولپنڈی میں اسکیم تھری بوستان خان روڈ پر گیس سیلنڈر دھماکہ

راولپنڈی کے علاقے اسکیم تھری بوستان خان روڈ پر گیس سیلنڈر دھماکہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گیس سلنڈر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں، دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کا نام عثمان ہے جبکہ زخمیوں میں ناصر، سلمان، سفیان اور کاشف شامل ہیں۔

ریسکیو ترجمان نے کہا کہ ایئر کنڈیشنڈ میں گیس ری فلنگ کےدوران سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔

The post راولپنڈی میں اسکیم تھری بوستان خان روڈ پر گیس سیلنڈر دھماکہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email