خون خرابے سے بچنے کیلئے کابل چھوڑا، اشرف غنی

افغانستان کے سابق  صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ خون خرابے سے بچنے کیلئے کابل چھوڑا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے سابق  صدر اشرف غنی نے  فرار ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر  اپنے پیغام میں کہا کہ افغانستان کے لوگوں سے محبت کرتا ہوں۔

افغانستان کے سابق  صدر نے کہا کہ لوگ صورتحال سےآگاہی کےبغیربھاگنےکاطعنہ دیتےہیں۔

 اشرف غنی نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ خون خرابے سے بچنے کیلئے کابل چھوڑا، مجبوری میں افغانستان سے گیا ہوں۔

افغانستان کے سابق  صدر اشرف غنی نے مزید کہا کہ کثیررقم ساتھ لےکرآنےکی خبریں بےبنیادہیں، ہم سے پہلے بھی بہت سے لیڈر افغانستا ن سے گئے اور پھر واپس آگئے۔

The post خون خرابے سے بچنے کیلئے کابل چھوڑا، اشرف غنی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email