وزیراعلیٰ سندھ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17822 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1471 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6497 ہوچکی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آج مزید 796مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 361256 ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک 5316306 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور 4148323 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت47071 مریض زیرِعلاج ہیں جس میں 45672 گھروں میں،38آئسولیشن سینٹرز میں اور1361 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 1207 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے،97 مریض وینٹی لیٹرز پرہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے1471 نئے کیسز میں سے866  کا تعلق کراچی سے ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ضلع شرقی 281، ضلع جنوبی 187، ضلع وسطی 134، ملیر 113، کورنگی 110 اورضلع غربی 41 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد 134، میرپورخاص 44، ٹھٹہ 41، مٹیاری 37، سانگھڑ 37، قمبر 31، سکھر 29، تھرپارکر 28، شہید بینظیرآباد 27، بدین 25، گھوٹکی 25، خیرپور 22، شکارپور 20، ٹنڈوالہیار 19، عمرکوٹ13، دادو12، سجاول 10، جیکب آباد 8، کشمور 7، جامشورو 2، لاڑکانہ 2 کیسز ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 154929 افراد کو ویکسین لگائی گئی جس کے بعد 9350415 افراد کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے، مجموعی طور پر 9505344 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

The post وزیراعلیٰ سندھ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email