وزن میں اضافہ کرنے والی 6 ناقابلِ یقین چیزیں جن کا ہم تصور بھی نہیں کرسکتے

آج کے دور میں اپنے وزن کو نظر میں رکھنا یا پھر بڑھتے وزن کو کم کرنا ایک چیلنج کی صورت اختیار کر چکا ہے۔

 طبی ماہرین کے مطابق چند چیزیں ایسی موجود ہیں جو ہمارے وزن میں اضافہ کرتی ہیں لیکن ہم اس کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔

آرام نہ کرنا

تناؤ آپ کو موٹا بنا سکتا ہے آپ اپنی زندگی میں تناؤ کو کم کرنے اور کچھ وقت آرام کرنے کا کوئی طریقہ تلاش کرنا بہت ضروری ہے۔

صحت بخش غذائیں

کچھ صحت بخش کھانے بھی دراصل جنک فوڈ کی طرح ہوتے ہیں۔

 بہت سے کھانوں کو صحت مند قرار دیا جاتا ہے لیکن درحقیقت ہماری غذا میں ناقص اضافہ ہوتے ہیں۔ اس لیے یہ بعض اوقات وزن میں اضافے کا سبب بن جاتے ہیں۔

آپ کا گھر گندا ہے

محققین نے پایا ہے کہ کچھ گھریلو دھول میں ایسے کیمیکل ہوتے ہیں جو چربی کے خلیوں کی نشوونما کو فروغ دیتے ہیں۔

طویل وقت تک بیٹھے رہنا

اگر آپ کسی آفس میں کام کرتے ہیں تو یقیناً آپ کے 6 سے 8 گھنٹے بیٹھ کر گزرتے ہیں- لیکن اس طرح نہ صرف آپ کا میٹابولزم سست پڑتا ہے بلکہ آپ اضافی وزن کا شکار بھی بن جاتے ہیں۔

خیال رہے کیونکہ یہ شرح اموات سے بھی منسلک ہے اس لیے کچھ وقت بعد ضرور ٹہلیے۔

خراب نیند

متعدد جسمانی عمل کی بہتری کے لیے سونا ضروری ہے جو صحت مند وزن کو برقرار رکھنے کے حوالے سے کافی اثر انداز ہوتے ہیں کیونکہ نیند کی کمی وزن میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

بڑے شہر میں رہنا

اگرچہ ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے، لیکن یہ حقیقت ہے کہ ایک دھوئیں سے اٹے ہوئے شہر میں رہنے اور موٹاپے کے درمیان تعلق پایا گیا ہے۔ یہ زیادہ تر ماحولیاتی آلودگیوں کی وجہ سے ہے۔

The post وزن میں اضافہ کرنے والی 6 ناقابلِ یقین چیزیں جن کا ہم تصور بھی نہیں کرسکتے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email