یہ اپنے بچے کا نام اپنی مرضی سے نہیں رکھ سکتے کیونکہ ۔جانیے دنیا میں موجود 5 انوکھے قوانین

آج ہم اپ کو ان ملکوں کے بارے میں بتائیں گے۔ جہاں عجیب اور غیر معمولی قوانین موجود ہیں۔

ڈنمارک میں اپنے بچے کا نام اپنی مرضی سے رکھنے پر پابندی ہے:

ڈنمارک کے اس انوکھے قانون کے مطابق کوئی بھی ماں باپ اپنے بچوں کا نام اپنی مرضی سے نہیں رکھ سکتے ہیں بلکہ انہیں حکومت کے منظور شدہ ناموں میں سے، اپنے بچوں کا نام رکھنے کی اجازت ہے۔

فرانس کا شہری کسی مردہ شخص سے شادی کرسکتا ہے:

آپ کو یہ بات عجیب و غریب لگتی ہوگی مگر یہ سچ ہے۔

 اگر آپ فرانسیسی ہیں تو آپ کسی مردہ شخص سے شادی کرسکتے ہیں اس کو بعد از مرگ شادی یعنی (posthumous marriage) کہا جاتا ہے۔

اس قسم کی  شادی کا مقصد یہ ہے کہ اگر کوئی شخص کسی سے پیار کرتا ہے۔ لیکن کسی وجہ سے اس کی موت ہو جائے تو وہ اس مرنے والے شخص سے شادی کر سکتا ہے۔

سنگاپور میں چیونگم کھانے پر پابندی ہے:

سنگاپور میں ایک انوکھا قانون موجود ہے جس کے مطابق سنگاپور میں چیونگم کھانا منع ہے۔

خیال رہے کیونکہ اگر آپ نے پبلک پلیس میں چیونگم کھایا تو آپ کو 700 ڈالر یعنی پاکستانی 1 لاکھ 14 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

آسٹریلیا میں آپ اپنے گھر کا بلب خود تبدیل نہیں کرسکتے:

آسٹریلیا کے اس انوکھے قانون کے تحت کوئی شخص اپنے گھر کا بلب خود تبدیل نہیں کرسکتا بلکہ بلب تبدیل کرنے کیلئے، کسی تصدیق شدہ شخص کی مدد لینا ضروری ہے۔

یونان میں اونچی ایڑی والے سینڈل پہننے پر پابندی ہے:

قانون کے مطابق آثار قدیمہ کے مقامات پر اونچی ایڑی والے سینڈل کا استعمال کرنا غیر قانونی عمل ہے اور ساتھ ہی ساتھ وہاں پر کھانے پینے کی بھی اجازت بھی نہیں ہیں۔

The post یہ اپنے بچے کا نام اپنی مرضی سے نہیں رکھ سکتے کیونکہ ۔جانیے دنیا میں موجود 5 انوکھے قوانین appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email