طیارے سے لٹک کر افغانستان چھوڑنے کی کوشش، شہری زمین پر آگرے

امریکی ملیٹری طیارے سے لٹک کر افغانستان سے نکلنے کی کوشش کرنے والے تین شہری زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے، دوران پرواز افغان باشندے فضا سے براہ راست زمین پر آگرے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان دارالحکومت کابل سے اڑان بھرنے والے امریکی جہاز کے انجن، پروں اور ٹائروں پر مقامیوں نے اپنی جگہ بنانے کی کوشش کی ،رن وے پر متعدد افغانیوں کو طیارے سے لٹکتے ہوئے دیکھا گیا اور دوران پرواز بدقسمتی سے تین باشندے توازن کھونے کے باعث گرگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح سیکڑوں لوگ کابل ایئر پورٹ سے اڑان بھرنے والے امریکی ملٹری طیارے کے ساتھ ساتھ بھاگ رہے ہیں۔

اڑان بھرنے کے بعد طیارے سے گرتے شہریوں کی ویڈیو نے دل دلا دیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرنے والے مذکورہ افراد جہاز کے پہیوں کے اندر گھسے ہوئے تھے اور  کچھ لوگوں کو جہاز کے پروں پر بیٹھ کر ویڈیو بناتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

خیال رہے کہ افغانستان میں اشرف غنی کی حکومت کے خاتمے کے بعد طالبان اقتدار پر قابض ہوچکے ہیں، اسی سبب کابل ایئرپورٹ پر افراتفری کا سما ہے، لوگوں کی بڑی تعداد افغان سرزمین چھوڑنے کی کوشش کررہی ہے۔

The post طیارے سے لٹک کر افغانستان چھوڑنے کی کوشش، شہری زمین پر آگرے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email